ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔ اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے تاہم مغربی ممالک کے مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔ فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔