اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقہ ہی سے ہونے کے قانون میں ترمیم پر اعتراضات کے کیس کی سماعت ہوئی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ جہاں ووٹر رہتا ہے، وہاں کا پولنگ ایجنٹ ہونا خطرے سے خالی نہیں۔ بطور پی ٹی آئی ووٹر اور سپورٹر کوئی خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتا۔ خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ وکیل عابدہ بخاری نے دلائل میں کہا کہ دوسری یونین کونسل سے ووٹر ہو تو اس کی تفصیلات کا مخالفین کو علم نہیں ہوگا۔ ملک میں شرح خواندگی کم ہے، اس لیے بھی پولنگ ایجنٹس کے لیے علاقہ مختص نہیں کیا جا سکتا۔