نیدرلینڈز کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے سریلی آواز میں سپر ہٹ گیت پسوڑی گا کر حیران کردیا۔ پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکانٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔ سفارتخانے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔ رواں برس پاکستان اور نیدرلینڈز اپنے دو طرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔ ڈچ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی گلوکار ڈچ گیت گا سکتے ہیں تو وہ ہمیں بھیجیں۔
انٹرٹینمنٹ
نیدرلینڈز کی گلوکارہ نے پسوڑی گایا سفارتخانے نے ویڈیو شیئر کردی
- by web desk
- جنوری 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1352 Views
- 2 سال ago