وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آج صوبے کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی پنکی راج ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب مقابلہ الیکشن میں ہوگا، میری رائے یہ ہے کہ نواز شریف اب پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختون خوا دونوں اسمبلیاں توڑ دیں، پنجاب حکومت کے بارہ تیرہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا تھا، پانچ ارکان اپنے وعدے پر قائم رہے، باقی سات کو پرویز الہی نے منا لیا۔