دنیا

چین ایک ماہ میں کورونا سے ہلاکتیں 60 ہزار ہوگئیں

چین ایک ماہ میں کورونا سے ہلاکتیں 60 ہزار ہوگئیں

بیجنگ: چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور صرف ایک ماہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری اسپتالوں میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا سے 59 ہزار 938 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ تاہم پرائیوٹ اسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اور وہ بھی جمع کرلی جائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجائے گی۔ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد 65 سے زائد عمر والے تھے۔ جس کی ایک وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چین میں 65 سے زائد لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے ویکسین شدہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے