تازہ ترین

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی شروع

کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت مکمل ہوگیا۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ شام5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں پہنچنے والے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے دیا جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پریذائیڈنگ، ریٹرننگ افسران، انتخابی عملے کو ہدایت جاری کردی ۔ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاونز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ہر یونین کونسل میں 4 وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے