لاہور: وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے نواز شریف اس لیے واپس نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا افتتاح پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ وعدہ تھا جو کہ عمرے پر اور روزہ رسول پر کیا تھا، یونیورسٹی کا منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کا ہے، میں نے سیرت اکیڈمی 2004 میں شروع کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے سود کے خلاف کام کیا، نکاح نامے پر بھی پہلی بار حلف دیا جائے گا کہ خاتم النبیین پر جو ایمان رکھتا ہو وہ دلہا اور دلہن کے لیے لازمی ہوگا،