پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عابدہ راجہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے عابدہ راجہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی ان کی گاڑی کے ٹائر پر لگی۔ پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی، دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی۔


