تازہ ترین

کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام 235 یوسیز کے نتائج جاری کردیے جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔ لیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 93 یوسیز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 86 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی رہی جس نے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 40 نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ (ن) نے سات، جے یو آئی (ف) نے تین، ٹی ایل پی نے دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، تین یوسیز سے آزاد امیدوار جیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے