کراچی: بابر اعظم کی کپتانی ان دنوں زیرتنقید ہے جب کہ اس مشکل وقت میں ان کے کندھے پر سپورٹ کا مضبوط ہاتھ آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دبئی میں خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے،بابر اعظم کا تجربہ ابھی کم ہے،ان کو ہٹانے سے ٹیم میں کچھ نہیں ہو گا البتہ سپورٹ کرنے سے فرق پڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی ہم اپنے لیے خود ہی کافی ہیں، جس طریقے سے بعض لوگ بابر اعظم کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ بہت ہی پریشان کن بات ہے، اپنا مذاق اڑانا بند کردیں،اس سے میرا دل بھی دکھتا ہے۔