تجارت

تارکین وطن کو 240 روپے فی ڈالرکی پیشکش کی جائے کرنسی ڈیلرز

تارکین وطن کو 240 روپے فی ڈالرکی پیشکش کی جائے کرنسی ڈیلرز

کراچی: کرنسی ڈیلرز نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بہتر شرح مبادلہ 240 روپے فی ڈالر کی پیشکش کی جائے تاکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو اور ملک کے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر میں مسلسل چوتھے مہینے کمی واقع ہوئی ہے، جو دسمبر 2022 میں 31 ماہ کی کم ترین سطح 2 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ اسحاق ڈار کے ستمبر 2022 کے آخر میں وزیرخزانہ کے طور پر واپس آنے کے بعد سے ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 16 فیصد کمی آئی ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے