صحت

ذیا بیطس میں مبتلا افراد کے لیے مصنوعی پتے کا کامیاب تجربہ

ذیا بیطس میں مبتلا افراد کے لیے مصنوعی پتے کا کامیاب تجربہ

کیمبرج: برطانوی سائنس دانوں نے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا افراد کے لیے مصنوعی پتے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج میں قائم ویلکم-ایم آر سی اِنسٹیٹیوٹ آف میٹابولک سائنس کے سائنس دانوں نے ایک مصنوعی پتہ بنایا ہے جو گلوکوز کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس CamAPS HX نامی ایپ (جو سائنس دانوں کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے جسم میں موجود اضافی گلوکوز کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ ایپ ایک ایلگوردم سے چلتی ہے جو یہ بتاتا ہے کہ گلوکوز کو معمول کی مقدار کے مطابق رکھنے کے لیے کتنی انسولین درکار ہے۔ محققین اس سے پہلے بھی بڑوں سے لے کر بچوں تک ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا افراد میں یکساں مثر ایسے ہی ایک ایلگوردم سے چلنے والے مصنوعی پتے کا تجربہ کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے