تجارت

آئی ایم ایف کے مطالبے پر فروری میں 200 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ

آئی ایم ایف کے مطالبے پر فروری میں 200 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل توڑنے کیلئے فروری میں لگ بھگ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا سکتی ہے لیکن سیاسی غیر یقینی صورتحال حتمی فیصلوں میں تاخیر کر رہی ہے۔ عالمی ادارے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے آخر تک سامنے آنے والے 220 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اقدامات کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بات چیت سمیت نئی بجٹ تجاویز پر مشاورت شروع کر دی ہے۔انھوں نے دبئی سے واپسی کے بعد لاہور میں ملاقاتیں کیں،جہاں ریاستی اثاثے متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے پر پیش رفت نہ ہو سکی۔اس سے قبل حکومت کا منصوبہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے قریبا 80 ارب روپے حاصل کرنے کیلئے صرف درآمدات اور کمرشل بینکوں پر ٹیکس عائد کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے