وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر صورت گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ سینیٹ میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے گھریلو نیٹ ورک میں توسیع پر گیس قلت کے سبب پابندی لگائی، پاکستان میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، مگر یہ بوجھ خزانے پر آ رہا ہے، گیس کے اضافی کنکشن ایل این جی پر دے سکتے ہیں جو بہت مہنگی ہے۔ مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ پورے ملک میں گیس 1600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ ملک میں 3200 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ہے۔