کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی جب کہ کارروائی میں 8 دکانوں کو سیل کر دیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضلع شرقی میں 30دکانداروں کے خلاف ضلع غربی میں 11 اور وسطی اور ملیر اضلاع میں10، 10 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی،ضلع جنوبی میں2 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور3 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ضلع شرقی میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 دکانوں کو سیل کیا گیا،