پاکستان

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کے مطابق، اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائینوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق، وارسک سیگرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاورسپلائی کمپنیز کیمحدود علاقوں میں گرڈ بحال کردییگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے