تجارت

ڈالر کی لمبی چھلانگ قیمت میں یک دم 24 روپے کا اضافہ

ڈالر کی لمبی چھلانگ قیمت میں یک دم 12 روپے کا اضافہ

کراچی: ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کو آزاد کرکے مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے فیصلے کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں یک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔ آج کرنسی کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی نے اونچی اڑان بھرلی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے لمبی چھلانگ لگائی اور ڈالر کی قدر 12 روپے کے اضافے سے 255روپے کی سطح پر آگئی۔ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر 8.86روپے کے اضافے سے 239.75 روپیکی سطح پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا پہلے ہی امکان تھا کہ ڈالر کے اوپن ریٹ 250 روپے کی سطح سے اوپر چلے جائیں گے۔ زرمبادلہ بحران کے سبب جولائی سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پر مستقل دبا کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے