دنیا

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی معمر فلسطینی خاتون سمیت 4 شہید

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی معمر فلسطینی خاتون سمیت 4 شہید

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معمر خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 13 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فورسز نے جینین کے سرکاری اسپتال پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی فورسز مغربی کنارے میں فلسیطینوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے