سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز(ن ) کے سینیر رہنما اور نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بدھ یکم فروری کو پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ نجی چینل سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے سابق وزیراعظم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق استعفی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردیا گیا ہے، تاہم ان کا استعفی تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم پارٹی کی سینیر قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر بنانے کے فیصلے سے متفق نہیں تھے،


