انٹرٹینمنٹ

پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دئیے شاہ رخ خان

پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دئیے شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دئیے۔ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم پٹھان کی غیرمعمولی کامیابی پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پٹھان کی غیرمعمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔ آخری فلم کے فلاپ ہونے لوگوں نے کہا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔ شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی باتوں پر میں نے متبادل کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کردیا تھا۔ کھانا پکانا سیکھا تا کہ اطالوی ریستوران کھولوں اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو کھانا بنا کر کھلاں۔ شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہوئی فلم زیرو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی جس کے 4 سال بعد گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بھارتی اور انٹرنیشنل باکس آفسز پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے