آسٹن، ٹیکساس: ایک کمپنی نے ڈوڈو نامی معدوم شدہ پرندے اور صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے بالوں والے ہاتھی (میمتھ) کو کلوننگ کے ذریعے دوبارہ زندہ کرنے کی ٹھانی ہے اور اب تک 150 ملین ڈالر (15 کروڑ روپے) کی رقم بھی جمع کرلی ہے۔ کلوسل بایوسائنسِس نامی کمپنی نے ایک جینیاتی شعبہ بنایا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے بل پر دونوں ماہرین کو دوبارہ منظرِ عام پر لائے گا۔ ان میں ڈوڈو نامی پرندہ بھی تھا جسے انسان نے شکار کرکے صفحہ ہستی سے مٹادیا تھا۔ اس ضمن میں آخری ڈوڈو1681 میں موریشِس کے جزیرے پر انسانوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ کوسل بایو سائنسِس نے اگرچہ مزید 150 ملین ڈالر جمع کرلیے ہیں لیکن پہلے سے موجود سرمایہ کاری کے بعد یہ رقم 225 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
معدوم شدہ ڈوڈو پرندے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خطیر رقم مختص
- by web desk
- فروری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1488 Views
- 3 سال ago