صحت

سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے تحقیق

سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے تحقیق

الینوائے: خاموش قاتل کے طور پر جانے جانی والی کیفیت بلند کولیسٹرول ہمارے لیے امراضِ قلب اور فالج کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ ان نقصانات سے بچا کے پیشِ نظر جسم میں کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے اسٹیٹنس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ البتہ، ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں سویا بین بھی کافی مثر ثابت ہوسکتا ہے۔ چاہے کافی میں سویا دودھ کا شامل کیا جانا ہو یا گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جانا، سویا بینز نے پودوں پر مبنی غذا کے طور پر اپنی اہم جگہ بنائی ہے۔ متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سویا میں فالج اور دیگر قلبی مسائل کے کم خطرات ہوتے ہیں۔ جرنل اینٹی آکسیڈنٹس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بی-کونگلائسِینِن پروٹین سے بھرپور سویا کے آٹے کا استعمال مضر کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے