کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے حقوق اور حلقہ بندیوں کی درستی کے لیے پیپلزپارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو شہر میں دھرنے کی کال دے دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس میں اعلان کیا کہ 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنا ہوگا اور ہم وہیں سے بیٹھ کر شہر کو چلا کر دکھائیں گے۔ ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دھرنا بھی ایسا ہوگا کہ سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا، اٹھارہ مارچ کو کراچی کراچی والوں کے پاس واپس آچکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حلقہ بندیوں کی درستی کیلیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے وعدہ کیا اور اعتراف کیا کہ وہ حلقہ بندیوں میں 53 یوسیز کھا گئے،