پاکستان

باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا مریم نواز

باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا مریم نواز

ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ریٹائرمنٹ پر عمران خان کو لانے کی غلطی کا اعتراف کیا مگر صرف یہ کافی نہیں کیونکہ اب اس فتنے کو سیاست سے باہر پھینکنا ہوگا۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب سے بے فیض ہوا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا، باجوہ صاحب نے ریٹائرمنٹ پر لوگوں سے کہا کہ عمران خان جیسی سنگین غلطی ہم سے ہوئی جو پاکستان کے 75 سالوں کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس غلطی کا اعتراف کافی نہیں بلکہ ملک پر لگا ہوا داغ بھی اب دھونا پڑے گا اور اس فتنے کو سیاست سے اٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے