کھیل

بابراعظم کی جگہ کون پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتا ہے حسن علی نے بتادیا

بابراعظم کی جگہ کون پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتا ہے حسن علی نے بتادیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں میچ سے فاسٹ بولر حسن علی نے ایسے کھلاڑی کی نشاندہی کی ہے جو بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے۔ کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں شاداب اسلام آباد نیونائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے خود کو منوایا ہے، اگر انہیں قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسکا فائدہ اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے