پاکستان

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے مریم نواز

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے۔ لاہور میں ن لیگ کی نوجوان قیادت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی معاشی پلان نہیں تھا، انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کے جھوٹے بیانیے کا ہمیں جواب دینا پڑتا ہے، لانگ مارچ ملک اور عوام کے لیے نہیں تھا، آپ بتائیں کے آج ملکی معیشت کا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر فرار ہو گئے، موجودہ معاشی صورتِ حال میں ہم نئی نوکریاں نہیں نکال سکتے۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ ان کی سیاست دیکھ لیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ نہیں بول سکتا، سائفر کا معاملہ فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے