صحت

بادام جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید قرار

بادام جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید قرار

نیویارک: بادام ایک طویل عرصے سے کئی امراض کے ساتھ ساتھ حسن آور ادویہ کے طورپربھی استعمال ہوتی رہی ہے۔ تاہم خوبصورتی کے ماہرین اسے بالوں اور جلد کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب اینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین، میگنیشیئم، تانبہ، کیلشیئم اور مفید چکنائیوں سے بھرپور ہوتے ہیں اوراسی وجہ سے بادام کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم، دماغ ، جلد اور بالوں کے لیے بھی یہ بہت مفید ہوتے ہیں۔ بادام کے تیل میں میگنیشیئم کی غیرمعمولی مقدار بالوں کی چمک اور مضبوطی کو بڑھاتی ہے۔ جو افراد بال گرنے سے پریشان ہیں وہ بادام کا تیل ضرور آزمائیں کیونکہ اس سے بال گرنے کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔ اس لیے بالوں میں بادام کا تیل ڈالنے سے دماغ کو بھی سکون ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے