سا ئنس و ٹیکنالوجی

سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ

سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ

میساچوسیٹس: قوتِ خرید میں کمی اور بے وقعت ٹیکنالوجی والے نئے فیچرز کے سبب لوگ ایسے سیکنڈ ہینڈ فونز خریدنے کی جانب راغب ہو رہے ہیں جن کی قیمت نئے فونز سے کم از کم 300 ڈالرز (80000 روپے) کم ہوتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 28 کروڑ 30 لاکھ سیکنڈ ہینڈ فون فروخت ہوئے۔ یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں 11.5 فی صد زیادہ ہے اور 2026 تک مارکیٹ کی مالیت 99 ارب ڈالرز تک متوقع ہے۔ 2020 میں، کورونا وائرز کے آغاز کے دوران، نئے اسمارٹ فونز کی فروخت میں تیزی سے کمی آئی تھی لیکن مسلسل بڑھتی قیمتوں کے سبب صارفین نے فون خریدنے سے گریز کیا۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے دعوی کیا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی جزوی وجہ ان میں موجود پروگرامز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے