سا ئنس و ٹیکنالوجی

خلا میں تحقیق کے بعد پاکستانی ہربل بیجوں کی زمین پر واپسی

خلا میں تحقیق کے بعد پاکستانی ہربل بیجوں کی زمین پر واپسی

کراچی: پاکستان میں مختلف اجناس کے ہائبرڈ بیجوں کو خلا میں بھیجا گیا اور اب وہ زمین پر دوبارہ لائے گئے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ جب خلا کی کم وزنی میں ان بیجوں پر مختلف تجربات انجام دیئے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے چیف سائنٹسٹ اور روایتی ادویات پر ایڈوائزری پینل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر لیو زنمن نے اودیاتی پودوں پر پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں تیار شدہ پاکستانی ہربل بیجوں کا22جون کوخلا میں بھیجا جانا ایک تاریخی واقعہ ہے۔ خلا کے مختصر دوروں کے لیے ہائبرڈ بیج سائنسدانوں کو نئی اقسام تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے