نیویارک: منہ کی اندرونی صحت نہ صرف امراضِ معدہ سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کے متاثر ہونے سے دماغی امراض اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ ڈاکٹر ایک عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ اپنے منہ کی اندرونی صحت (اورل ہیلتھ) کا خیال رکھیں کیونکہ منہ کی گندگی پورے بدن کو متاثر کرکے طرح طرح کے امراض پیدا کرسکتی ہے۔ اس میں دانتوں کی صفائی، فلوسنگ اور غرارے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اب فالج سے وابستہ مشہور تنظیم، امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن نے 40000 افراد پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ منہ کی اندرونی خرابی یا صفائی نہ کرنے سے دماغی امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔