جب بھی کسی کو گلے میں خراش محسوس ہو تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ وائرل اٹیک ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کی کچھ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ گلے میں خراش یا سوزش وائرس کے علاوہ بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ممکن ہے، خاص طور پر بچوں میں اسٹریپ تھروٹ یعنی بیکٹیرئل اٹیک گلے میں خراش کی ایک عام وجہ ہیاور اسٹریپ تھروٹ میں کچھ دوسری علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ ان علامات میں سردی لگنا، بخار، ٹانسلز اور لمف نوڈس کا سوجنا، سر اور جسم میں درد، الٹیاں آنا، اور ریشیز ہونا شامل ہیں۔ لہذا اگر کسی بھی شخص یا بچے میں ان علامات میں سے کوئی ایک بھی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے۔