دنیا

سابق امریکی سفیر نکی ہیلی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل

سابق امریکی سفیر نکی ہیلی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل

سابق امریکی سفیر نکی ہیلی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوگئیں، وہ 2024 کے انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریپبلکن پارٹی کا ٹکٹ لینے کا مقابلہ کریں گی۔ جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ یہ وقت پیچھے ہٹنے کا نہیں ہے، وہ امریکا کو مضبوط اور قابل فخر بنانا چاہتی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نکی ہیلی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے والی دوسری ریپبلکن امیدوار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے