کیلیفورنیا: اگرچہ ٹوئٹرکے لیے ایلون مسک کے تصدیقی بلیوٹِک آپشن پر رقم لینے کا فیصلہ قدرے غیرمقبول ثابت ہوا لیکن اس سے ہر تین ماہ بعد 70 لاکھ ڈالر اضافی مل رہے ہیں۔ اسی طریق پر میٹا کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے بھی بلیوٹِک آپشن پر غور کررہی ہے۔ اس کی خبر سب سے پہلے ٹیکنالوجی کے ماہر، الیساندرو پیلوزی نے دی ہے جسے کئی ویب سائٹ نے شائع بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق میٹا کوڈ بیس میں قیمت والے نیلے بیج کا آپشن دیا جارہا ہے جس جعلی پروفائل کو روکنے میں مدد ضرور مل سکے گی۔ لیکن میٹا نے اس کی تردید یا تصدیق میں کچھ نہیں کہا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے بلیوٹِک پرغورشروع کردیا
- by web desk
- فروری 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1322 Views
- 2 سال ago