کراچی: آل رانڈر شعیب ملک نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان اور نوواک جوکووچ سے کردیا۔ کراچی میں پی ایس ایل سیزن 8 کے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی کنگز کے بیٹر شعیب ملک نے ہر شعبے میں تجربے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان اور سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی مثال پیش کی۔ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پشاور زلمی کے خلاف پرفارمنس کے بعد شعیب ملک کو اولڈ از گولڈ کہا، جس پر ملک نے جواب دیا، شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک فلم کی، وہ بھی اولڈ از گولڈ لگ رہے تھے۔