تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پرعمران خان کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پرعمران خان کو طلب کرلیا

لاہور: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حفاظتی ضمانت کے معاملے میں طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت رات 8 بجے تک موجود ہے اگر حفاظتی ضمانت چاہیے تو درخواست گزار لیکر آئیں۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ رات دیر تک عدالتیں کھولنے پر آپ لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت دی کہ میں آپ کا پابند نہیں ہوں جو 12 بارہ بجے تک انتظار کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے