پاکستان

صدر عارف علوی فنانس بل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے عمران خان

صدر عارف علوی فنانس بل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں فنانس بل کی بھرپور مخالفت کرے گی اور صدر عارف علوی فنانس بل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ زمان پارک لاہور سے قوم سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار صدر سے اس لیے ملے کہ صدر آرڈیننس پر دستخط کریں مگر انہوں نے انکار کیا اور اس معاملے پر ایوان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں فنانس بل کی بھرپور مخالفت کرے گی مگر صدر مملکت کو فنانس بل پر رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ منی بجٹ کی منظوری سے مہنگائی مزید بڑھے گی، سیلز ٹیکس سے تمام اشیا مہنگی ہوں گی جبکہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے بلوں میں بھی بڑا فرق آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے