لاہور: وزیر داخلہ نے پرویز الہی اور ان کے وکلا کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس میں پرویز الہی مقدمہ اپنی مرضی سے لگوانے کی بات کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں یہ آڈیو جاری کی گئی۔ آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اپنے وکیل کو ایک کیس مرضی کے جج کے پاس لگوانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔