صحت

خردبینی سوئیوں والی پٹی، خون فوری طور پر روکنے میں انتہائی مؤثر ثابت

خردبینی سوئیوں والی پٹی، خون فوری طور پر روکنے میں انتہائی مؤثر ثابت

پینسلوانیہ: فائرنگ، حادثے اور دھماکوں وغیرہ کے بعد زخمیوں کا خون فوری طور پر روکنا ہی زندگی کی ضمانت ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں امریکی ماہرین نے غیر معمولی پٹی بنائی ہے جس پر انتہائی باریک سوئیاں بچھی ہیں جو فوری طور پر خون کو جما کر لہو کا زیاں روکتی ہیں۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیاتی انجینیئرنگ سے وابستہ، ڈاکٹر عامر شیخی اور ان کی ٹیم نے اس کا ایک عملی نمونہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اختراع کی تفصیلات بایوایکٹومٹیریئل میں شائع کروائی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے اہمیت کے پیشِ نظر یہ تحقیق جرنل کے سرورق پر شائع ہوئی ہے۔ عامر کے مطابق انسانی خون کے بے تحاشہ بہا کو روک کر جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے