کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سیلکٹر شاہد آفریدی نے خراب رویے پر فاسٹ بولر محمد عامر کی سرزنش کردی۔ مقامی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں محمد عامر کی جانب سے بابراعظم کے حوالے سے دیئے گئے بیان اور انکی پرفارمنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کھلاڑیوں کو اچھے یا برے کھیل پر پیغامات بھیجتا ہوں، عامر کو بھی اس کے رویے کی وجہ سے ڈانٹا، میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ کوئی طریقہ ہے جس قسم رویہ آپ اختیار کررہے ہیں، اللہ تعالی نے آپکو عزت دی، دوسرا موقع دیا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹ میچز فیملیز اور بچے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں،