پاکستان

عمران خان کا سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس پر نوٹس لینے کا مطالبہ

عمران خان کا سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس پر نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی سی سی پی او لاہور کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی کو بلیک میل کرنا ہوتا ہے تو اس کی فون ٹیپ کی آڈیو ریلیز کردی جاتی ہے، ہمارے تین رہنماں کو ڈیپ فیک ویڈیوز سے بلیک میل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد کی گفتگو لیک کی گئی جس میں وہ سابق سی سی پی او سے بات کررہی تھیں، فون ٹیپنگ پاکستان کی بہتری کے لیے نہیں سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے