پاکستان

آئی ایم ایف کا امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر زیادہ ٹیکس وصولی کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر زیادہ ٹیکس وصولی کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں بلکہ ملک چلانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں بلکہ ملک چلانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم پاکستان سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں جس کی اشد ضرورت ہے وہ ایک ملک کی طرح چل سکے اور ایسے خطرناک مقام پر نہ پہنچے جہاں اسے دوبارہ سے تعمیر کی ضرورت پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے