لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔ عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر، عمران خان کو جس عدالت میں پیش ہونا ہے اس کو بیریئر لگا کر پولیس کا حصار بنا دیا گیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت کو جانے والے راستے کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کے لیے طلب کر رکھا ہے۔