تازہ ترین

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اس وقت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت موجود ہے۔ اس اجلاس سے قبل یہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بارے میں بات کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے