پاکستان

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں فواد چوہدری

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں انتخابات کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور مریم نواز اپنے بیانات کے ذریعے عدلیہ کو دبا میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے لیکن پی ڈی ایم کی حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے تیار ہوگئی ہے اور مریم نواز بیانات کے ذریعے عدلیہ کو دبا میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دوسروں کو برابھلا کہہ کر یہ اپنی کارکردگی سے منہ چھپانا چاہتے ہیں، پہلے بھی مریم نواز اینڈ کمپنی نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھولا تھا جب کہ ماضی میں بھی ن لیگ عدلیہ کے خلاف محاذ کھول چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے