وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر عمران خان پر خوب وار کیے۔ سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، ہم تو ایسی سیاست کا سوچ نہیں سکتے، عمران خان کی ڈاکٹرائن کا ایک حصہ بے نظیر انکم سپورٹ میں کٹوتی بھی تھا، صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بے نظیر انکم سپورٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آئینی، سیاسی، معاشی بحران کا شکار ہے،