لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان سے کہا ہے کہ مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔ عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان کو سازشوں کا بادشاہ قرار دیا۔ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوںکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ بگڑی ہوئی شہزادی آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ چور ڈاکو کا بیانیہ اب پٹ چکا ہے، بلکہ تم اور تمہاری بیوی توشہ خانہ کیس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔