پاکستان

توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب ڈر نہیں لگتا وزیراعلیٰ سندھ

توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب ڈر نہیں لگتا وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب مجھے ڈر نہیں لگتا۔ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے تحت آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب توہین سے انہیں ڈر نہیں لگتا۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ آئین کا دفاع ارکان اسمبلی، کابینہ ارکان اور عدلیہ کا کام ہے، ان تین کے سوا سب کا کام آئین پر عمل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے، آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ہے۔ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ قانون کے تحت وزیراعظم، وزرااعلی، وزرا پر دوران ڈیوٹی کوئی کیس نہیں بنایا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے