پاکستان

پی ٹی آئی اراکین کے استعفے پر اسپیکر کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار

پی ٹی آئی اراکین کے استعفے پر اسپیکر کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جن اراکین کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے۔ 35 میں سے کسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے حکام کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ حکام کے مطابق لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے