تازہ ترین

اسد عمر سمیت تین سابق ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل

اسد عمر سمیت تین سابق ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے بھی روک دیا۔ دوران سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفی منظور نہیں کیا جا رہا اور اب آپ کہہ رہے کہ غلط منظور کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے صرف ان نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا ہوا ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفے سے متعلق نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کے تین ممبران کی حد تک ہم نے یہاں رجوع کیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے