پاکستان

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی سے روک دیا گیا

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی سے روک دیا۔ عدالت عظمی میں گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ دوران سماعت، وفاقی حکومت نے جواب دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔ وزیراعلی جی بی کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے وقت مانگنے کی مخالفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے مقدمہ زیر التوا ہے، کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے